منوی اصلی

صدر جمہوریہ اسلامی ایران کی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای(مدظلہ العالی) سے ملاقات کے بارے میں روایت

تاریخ انتشار: 1405/02/21      تعداد بازدید: 12
صدر جمہوریہ اسلامی ایران کی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای(مدظلہ العالی) سے ملاقات کے بارے میں روایت
صدر جمہوریہ اسلامی ایران نے حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای(مدظلہ العالی) رہبر معظم انقلاب، سے اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے اس ملاقات کے ماحول اور ان کی شخصی، اخلاقی اور انتظامی جہات کو بیان کیا۔
 
صدر جمہوریہ اسلامی ایران کی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای(مدظلہ العالی) سے ملاقات کے بارے میں روایت۔
صدر جمہوریہ اسلامی ایران نے حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای(مدظلہ العالی) رہبر معظم انقلاب، سے اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے اس ملاقات کے ماحول اور ان کی شخصی، اخلاقی اور انتظامی جہات کو بیان کیا۔
صدر پزشکیان نے بتایا کہ یہ ملاقات ایک دوستانہ فضا میں ہوئی اور گفتگو تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہی، انہوں نے کہا: اس ملاقات میں جو چیز میرے لیے دیگر موضوعات سے زیادہ نمایاں تھی، وہ رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کا طرزِ برتاؤ، نقطہِ نظر، اور متواضعانہ اور گہرے دوستانہ سلوک کا طریقہ تھا؛ ایسا طریقہ جس نے گفتگو کے ماحول کو اعتماد، سکون، ہمدلی اور بلاواسطہ گفت و شنید پر مبنی فضا میں تبدیل کر دیا تھا۔
صدر جمہوریہ اسلامی ایران نے ملک کی انتظامی سطحوں پر یکجہتی، اعتماد اور ہمدلی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: جب ملک کا بلند ترین افسر ایسے اخلاقی کردار، انکساری اور عوامی جذبے کے ساتھ ذمہ داران اور افراد سے ملتا ہے، تو یہ طرزِ عمل قدرتی طور پر ملک کے انتظامی اور اداری نظام کے لیے بھی ایک نمونہ بن سکتا ہے؛ ایک ایسا نمونہ جو ذمہ داری، عوام سے قربت اور مسائل اور مشکلات کو حقیقی معنوں میں سننے پر مبنی ہو، جیسا کہ شہید اور معظم رہبرِ انقلاب اپنے طرزِ عمل اور سیرت میں پابند تھے۔
صدر پزشکیان نے مزید کہا: مقامِ معظم رہبری بھی اس ملاقات میں عین اسی جذبے کے ساتھ موجود تھے؛ ایک ایسا جذبہ جو سادگی، انکساری، دوستانگی اور باہمی احترام پر مبنی تھا، جس کی وجہ سے گفتگو کا ماحول مکمل طور پر بلاواسطہ، صاف گو، اور قربت اور اعتماد کے احساس کے ساتھ ہم آہنگ تھا۔

Muhammad Latif Mutahari
 
اشتراک گذاری:
نظرات

اطــلاعــات تــمــــاس:

دفـتـر و ساختـمان آموزشـی: قم، خیابان معلم ، بلوار جعفر طیار ، نبش کوچه چهارم 

کدپستی: 3715696797

 

آموزش حضوری و مجازی (ساعت13 تا 18):

کارشناس آموزش مجازی : 02537741377
ارتباطات و روابــط عمــومــی: 09906265794