تاریخ انتشار: 1405/02/28 تعداد بازدید: 101
اگر کوئی حاجیوں کے ثواب میں شریک ہونا چاہتا ہے جو اس وقت مکہ میں حج کے اعمال انجام دے رہے ہیں،تو اسے چاہیے کہ وہ یہ نماز ذی الحجہ کے پہلے عشرے میں ہر رات نماز مغرب اور عشا کے درمیان پڑھے: دو رکعت، ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ توحید پڑھے اور سورہ توحید کے بعد یہ سورہ اعراف: آیت 142 پڑھے اور پھر رکوع میں جائے:
« وَوَاعَدْنَا مُوسَی ثَلاثِينَ لَيْلَةً وَ أَتْمَمْنَاهَا بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِيقَاتُ رَبِّهِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً وَ قَالَ مُوسَی لِأَخِيهِ هَارُونَ اخْلُفْنِي فِي قَوْمِي وَ أَصْلِحْ وَ لا تَتَّبِعْ سَبِيلَ الْمُفْسِدِينَ »اور ہم نے موسیٰ سے تیس (٣٠) راتوں کا وعدہ کیا اور دس (دیگر) راتوں سے اسے پورا کیا، اس طرح ان کے رب کی مقررہ میعاد چالیس راتیں پوری ہو گئیں اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا: میری قوم میں میری جانشینی کرنا اور اصلاح کرتے رہنا اور مفسدوں کا راستہ اختیار نہ کرنا۔
نظرات



